لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈائریکٹرمحسن طلعت کی سیریل ”دستارانا“کی ریکارڈنگ مری میں تسلسل سے جاری ہے جس میں اداکارہ ثنیہ شمشاد،عظمی گیلانی ،عائشہ گل اور دیگر بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس سیریل کی ریکارڈنگ پہلے کراچی میں کی گئی جبکہ اب بقیہ کام مری میں جاری ہے۔ اس بارے میں ثنیہ شمشاد نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں عظمیٰ گیلانی جیسی سینئراداکارہ کے ساتھ کام کررہی ہوں جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ ان جیسے فنکار نئے لوگوں کے لئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔