لاہور(رپورٹنگ ٹیم)نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی کیجانب سے چار روز قبل ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی کی انفارمیشن پنجاب حکومت کو جاری کر دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق نیکٹا کی جانب محکمہ داخلہ پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دہشتگرد لاہور میں ممکنہ طور پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں اس لیے تمام اہم عمارتوں اور سکولوں کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے۔انتہائی اہم معلومات ہونے کے باوجود بھی لاہور دھماکے سے گونج اٹھا ،چیئرنگ کراس پر دھماکے میں 16افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
