لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے نئی فلمدی لیگوبیٹ مین کا راج رہا ہے۔ فلم نے اب تک 5 ارب 83کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔کرس میک کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمدی لیگو بیٹ مین2014 میں ریلیز ہونے والی فلم دی لیگو موویکا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے، جس کے سامنےگوتھم سٹی کو بچانے کا مشن ہے، جہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر شروع ہوتی ہے ایکشن سے بھرپور ہنگامہ۔فلم نے ابتدائی 3دنوں میں5 ارب 83 کروڑ روپے سمیٹ کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔فلم ففٹی شیڈز ڈارکر اینا اور کرسچئن گرے کے ایک بار پھر ملنے کی داستان ہے۔ کروڑ پتی بزنس مین کرسچئن اپنے ٹوٹے رشتے کو جوڑنا چاہتا ہے، جبکہ اینا ماضی کو بھول کر آگے بڑھ جانا چاہتی ہے۔ اس بار کرسچئن اس رشتے کو اینا کی شرائط پر استوار کرنا چاہتا ہے لیکن ماضی کی تلخی ایک بار پھر انکے درمیان حائل ہوتی ہے۔ اداکارہ ڈکوٹا جانسن ایک بار پھر اینا اور جیمی ڈورنن کرسچئن گرے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم 4 ارب90کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آخر میں بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر 2 2015کی ایکشن فلم جان وِک کا سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی نشانے بازی کے ماہر ایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔ جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں، تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔ تین دنوں میں فلم 3ارب 13کروڑ روپے بٹور کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔