تازہ تر ین

اعزاز چوہدری کو نیا عہدہ سونپ دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعزاز چوہدری جو اس وقت سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں آئندہ ماہ سے نیا عہدہ سنبھال لیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ‘اعزاز چوہدری خارجہ تعلقات کے حوالے سے خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 36 برس سے سفارتکاری کے میدان میں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کررہے ہیں۔اعزاز چوہدری دسمبر 2013 سے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے عہدے چھوڑنے کے بعد تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ بن جائیں گی جن کی تعیناتی کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain