تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا پانامہ کیس بارے بڑا اعلان …. اہم اقدام منسوخ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کرنیوالی تحریک انصاف نے آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک کوئی جلسہ نہیں ہوگا اور اسی تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سرگودھا میں طے شدہ خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔ صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کے مطابق عمران خان کے خطاب کی منسوخی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔ عامر کیانی کا کہنا تھا پاناما کیس کے سپریم کورٹ سے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain