واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو امریکی ویزہ کے لئے ’بلیک لسٹ‘کردیا گیا ہے اور اب وہ تب تک امریکہ سفر نہیں کرسکیں گے جب تک ان کا نام اس لسٹ میں شامل رہے گا۔واشنگٹن میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی میں ابرار الحق امریکی نان ایمیگرینٹ ویزہ B1/B2پر سفر کرتے ہوئے امریکی شہروں میں کانسرٹس کرتے رہے ہیں جس کی امریکی قوانین کے مطابق اجازت نہیں ہے۔مزید برآں ان کانسرٹس سے ہونے والی آمدنی پرٹیکس بھی نہیں دیا گیا جس کے بعد امریکہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ B1/B2ایک ایسی ویزہ کیٹیگری ہے جس میں آپ صرف سیر کرنے یا کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔