تازہ تر ین

سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی ، اہم کاروائی

اسلام آباد /کراچی (ویب ڈیسک)ملک بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف آپریشن جاری ،لاہور،چنیوٹ، وہاڑی، ملتان، رحیم یار خان اور سہون سے100مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لعل شہباز قلندرکے مزارکی سیکورٹی پر100اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کا کومنگ آپریشن جاری ہے۔قلندر کے مزار پر حملے کے بعد سہون کے مختلف گیسٹ ہاﺅسز میں سرچ آپریشن کئے گئے جہاں سے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد میں تفتیش کے بعد ان میں سے سات افراد کو رہا کردیا گیا۔ اے ایس پی سمیع ملک کے مطابق لال شہباز قلندرمزار کی سیکورٹی کے لیے 100 پولیس اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں۔ یہ پولیس اہلکار اب دو کے بجائے تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ دوسری جانب لاہور میں شیراکوٹ بند روڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 8 افغانوں سمیت 40 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ اور چھ افراد کےخلاف کرایہ داری ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملتان میں پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain