کراچی(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف زراری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بٹھو نے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ پارٹی رہنماﺅں کا کہنا ہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی بجائے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کرنے ، احتجاجی تحریک کی بجائے کارکنوں کو انتخابات کیلئے متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے تمام توجہ مردم شماری کے عمل پر مرکوز کرنے کی حکمت عملی کیلئے مرکزی ، صوبائی اور اضلاع کی سطح پر پارٹی رہنماﺅں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سپریم کورٹ اگر نواز شریف کے خلاف فیصلے دیتی ہے تو پھر کسی احتجاج کی ضرورت نہیں پڑے گی اور فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں آنے پر سیاسی صورتحال کا جائزہ اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی مشاورت کے بعد آٓئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائیگا۔