تازہ تر ین

لمبی جوانی کا راز

نکوسیا (خصوصی رپورٹ) لمبی اور قابل رشک جوانی کیلئے طرح طرح کی ادویات اور خوراکیں استعمال کی جاتی ہیں لیکن آج کل ترقی یافتہ ممالک میں اس مقصد کیلئے گدھی کا دودھ مقبول ترین نسخہ بنتا جارہا ہے۔ گدھی کے دودھ سے صابن، کریمیں، لوشن اور ٹانک بنائے جا رہے ہیں جن کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ جلد کو صدا جوان رکھتے ہیں۔ یہ دودھ پینے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسے استعمال کرنے والے اس کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں۔ قبرص میں پئیریٹس جورجیاڈیس نے 200 گدھیوں پر مشتمل فارم قائم کررکھا ہے جہاں سے دودھ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ جورجیا ڈیس کہتے ہیں کہ وہ روزانہ گدھی کا دودھ تازہ اور کچا پیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ 54 سال کی عمر میں بھی ان کی جوانی 25 سال کے مرد کی جوانی کو مات دے سکتی ہے۔گدھی کے دودھ کا استعمال زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے اور مصری شہزادی قلوپطرہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ گدھی کے دودھ میں غسل کرتی تھی تاکہ وہ دنیا کی حسین ترین شہزادی کا اعزاز قائم رکھ سکے۔ اس مقصد کیلئے 700 گدھیاں شاہی نگرانی میں پالی گئی تھیں۔ کچھ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے کہ گدھی کے دودھ میں وٹامن کثرت سے پائے جاتے ہیں، چکنائی کم ہوتی ہے۔ یہ بیکٹیریا، الرجی، جلد کے جراثیم، جھریوں اور جلد کے ڈھیلے پن کا خاتمہ کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain