تازہ تر ین

زیتون کا تیل انسانی زندگی میں کتنا موثر ہے ؟ جان کر آپ بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائینگے

کراچی(ویب ڈیسک)تحقیق کے مطابق زیتون کو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل سے تیار کیا گیا کھانا جسم کے تمام اعضا کو اندرونی طور پر مضبوط بناتا ہے اور قوت بخشتا ہے۔ زیتون کا تیل جسم کے مسام بند نہیں ہونے دیتا۔ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے زیتون کا تیل مفید ہے۔زیتون کا تیل جھریوں کے خاتمے اور بالوں کے امراض کے لیے بھی موثر ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں اور پیروں پر زیتون کے تیل کا مساج کرنے سے ہاتھ اور پیر نرم اور ملائم رہتے ہیں۔زیتون کے تیل ملے پانی سے نہانے سے جلد ی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain