تازہ تر ین

نیب اور ایف بی آر وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں…. سیاسی رہنما کے بیان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اگر ایک مگر مچھ کا احتساب ہوگا تو باقی خود بخود عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے نیب اور ایف بی آر کے چیئرمینوں کے ساتھ عدالت میں ججز نے جو سلوک کیا اگر انہیں ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو وہ استعفیٰ دیکر عدالت سے باہر جاتے ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پانامہ لیکس کی سماعت میں وقفہ کے دوران تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدالت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ججز نے جو سلوک کیا اگر انہیں ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو عدالت سے باہر جانے سے پہلے یہ استعفیٰ دے کر جاتے مگر دونوں افسران وزیراعظم سے اپنی وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اداروں کے بارے میں کہتے تھے وہ آج سچ ثابت ہوا نیب ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں عدالت نے نیب چیئرمین کو بار بار تحقیقات کا کہا مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر ریگولیٹرز کا جواب آیا تو ہم کارروائی کرینگے اور فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں تو اس پر ججز نے کہا کہ نیب اور فارن آفس کا فاصلہ اتنا ہے کہ مہنوں میں بھی طے نہیں ہوسکتا اور آپ ایک دفعہ بھی وہاں نہیں گئے اس پر چیئرمین نیب خاموش رہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تنخواہیں اور کروڑوں کی مراعات لیتے ہوں مگر تمہاری کارکردگی صفر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو چار سال ہوگئے مگر وزیراعظم نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی کسی اپوزیشن کے سوال کا جواب نہیں دیا یہ کیسی جمہوریت ہے یہ جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور وزیراعظم خود کو اپنے بچوں کو احتساب سے بچا رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آج ہم نے تین درخواستیں دی ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر نے پانے سارے اثاثے واضح نہیں کئے اور الیکشن کمیشن میں بھی جھوٹ بولا لحاظہ آرٹیکل 62 کے تحت ان تینوں کو نااہل قرار دیا جائے اور سیکشن 28 کے تحت حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ آج کی سماعت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر عدالت میں صرف دو منٹ بولے مگر ججز نے اٹھاون منٹ ان کی کلاس لی اور یہ دونوں لاجواب ہوگئے شرم سے ان کے سر جھکے ہوئے تھے اگر ان میں تھوڑی سے بھی غیرت ہوتی تو اس وقت استعفیٰ دے دیتے مگر یہ اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں نیب ایف بی آر اور دیگر اداروں نے عدالت میں آکر کہا کہ ہم تحقیقات نہیں کرسکتے ریگولیٹر کا جواب آئے گا تو وزیراعظم کے بچوں کیخلاف تبھی تحقیقات کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے مگر کوئی ادارہ نوٹس نہیں لیتا سپریم کورٹ واحدادارہ ہے جو کرپشن کیخلاف تحقیقات کررہا ہے اور اگر ایک مگرچھ کا احتساب ہوگیا تو باقی سارے چور خود بخود احتساب کے لئے عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain