تازہ تر ین

شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا

کمبوڈیا(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی نے کہا ہے کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا ، میری تمام تر توجہ بچوں پر ہے،شوہر کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کروں گی ۔ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد پہلی بار اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا، میں اور میرا خاندان بہت عجیب سی صورتحال میں مبتلا ہوگیا تھا لیکن اب میری توجہ صرف میرے بچوں پرہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد ایسا راستہ تلاش کرنے کی جستجو میں تھی جس کے ذریعے میرا خاندان مزید مضبوط اور ایک دوسرے کے قریب ہوجائے۔اداکارہ انجیلینا جولی کمبوڈیا میں کھیمرروج دورمیں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پربننے والی اپنی فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر میں جلوہ گرہوں گی۔واضح رہے کہ اداکاربریڈ پٹ اوراداکارہ اینجلینا جولی 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کے لے پالک سمیت 6 بچے ہیں۔انجلینا جولی نے کمبوڈیا کی تاریخ پر مبنی نئی فلم “فرسٹ دے کِلڈ مائی فادر” کا پریمیئر کمبوڈیا میں کیا۔ جولی نے کہا کہ کمبوڈیا نے انہیں بیدار کیا اس لیے انہیں کمبوڈیا کے لوگوں سے محبت ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain