تازہ تر ین

ڈالر گرل ایان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،وزارت داخلہ نے ”ڈالر گرل“ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈالر گرل ایان علی بیرون ملک روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پرواز ای کے 605 سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے،فیصلے کی کاپی آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی بھجوادی گئی،فیصلے کی ایک کاپی یف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کوارسال کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پرکیاگیاہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain