تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل : شرجیل خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(نیوزایجنسیاں) فکسنگ الزامات پر معطل پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ بے قصور ہوں ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو۔یو بی ایل کی طرف سے کھیلنے والے بیٹسمین کراچی میں بینک میں آئے تو واپسی پر میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی، انہوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔ صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو، ذرائع کے مطابق پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو اپنا جواب جمع کروائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دفاعی چیپمئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد چارج شیٹ جاری کرکے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔شرجیل خان نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے زبان کھول دی۔ کراچی میں صحافیوں نے معطل کرکٹر کو گھیرا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ پہلے تو شرجیل خان نے میڈیا سے بات کرنے سے کیا انکار پھر اپنے والد سہیل خان کے اصرار پر صرف اتنا کہ گئے کہ کچھ ایسا نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ فکسنگ اسکینڈل کے ایک اور کردار خالد لطیف بھی خود کو بے گناہ قرار دے چکے ہیں۔ شرجیل خان نے شناخت چھپانے کیلئے گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی توڑ رکھی ہے دونوں معطل کرکٹر نے چارج شیٹ کا جواب دینے کے لیے اپنے وکلا کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain