تازہ تر ین

ماہرہ خان فلم ” رئیس“ کی کامیابی کے باوجود افسردہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی انٹری نے ہی بھارت سمیت دیگر ممالک میں کھڑکی توڑ بزبس کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ افسردہ ہیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ اور شا ہ رخ کی فلم رئیس اپنی ریلیز کے بعد باکس آفس پرچھائی رہی اور بھارت سمیت بہت سے ممالک میں بزنس کیا اور کامیاب فلموں میں شمار ہوگئی اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی اداکارہ کاجول کی طرح کھیتوں میں رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ فلم رئیس میں وہ یہ سب نہیں کرسکیں جیسے اداکارہ کاجول نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کیا تھا۔واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رئیس میں ماہرہ نے شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain