لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارمنیر خان ڈائریکٹر عامریوسف کی ڈرامہ سیریل”دعائیں“ میں ”سرمہ“کا کردار کریں گے۔ منیر خان نے گزشتہ روزگلبرگ میں ہونےو الی ریکارڈنگ میں حصہ لیا جس میں ان کے ہمراہ رضیہ ملک، کامران جیلانی اور فردوس جمال بھی تھے۔اس بارے میں منیر خان نے بتایا کہ وہ رضیہ ملک کے شوہر کا کردارکررہے ہیں جس کا نام سرمہ ہے۔ میں اور رضیہ ملک کامران جیلانی اور فردوس جمال کے خاندانی ملازم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں منیر خان نے بتایا میں اپنے کردار بارے بہت پرامید ہوں اور مجھے توقع ہے کہ ناظرین بھی اسے پسند کریں گے۔