تازہ تر ین

جان بچانے والی ادویات پہنچ سے دور، 400 فیصد مہنگی

لاہور (خصوصی رپورٹ) دوا کمپنیوں کی جانب سے کینسر، ہیپاٹائیٹس اور دیگر جان بچانے والی ادویات 400 فیصد مہنگی کر دی گئیں۔ایف آئی اے نے عوامی شکایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے قیام سے اب تک کسی دوا کی قیمت فکس نہیں کی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کو پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہٹ دھری کے باعث ہیپاٹائیٹس کی دوا ”ڈیک لاٹس ور“ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہوسکی۔ 15 فارماسوٹیکل کمپنیاں یہ دوا تیار کرنے کی اجازت کی منتظر ہیں۔ جبکہ مریض سمگل شدہ یہی دوا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل ہیپاٹائیٹس دوا”سوالڈی“ کی مینوفیکچرنگ کا معاملہ بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کئی برس تک التواءمیں ڈالے رکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain