لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے اداکارہ میراکو33لاکھ روپے جمع کرانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ میراکو یہ نوٹس گزشتہ روزموصول ہواجس میں بورڈ کی طرف سے لکھاگیا ہے کہ انہوں ڈیفنس کے ڈبل جی بلاک میں واقع گھرکا ٹیکس اور دیگر واجبات ادانہیں کئے جن کی رقم 33لاکھ روپے بنتی ہے لہذہ یہ رقم فوری طور پر اداکی جائے تاہم میرا یہ رقم جمع کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میراکو اس سے پہلے بھی کئی بار اسی طرح کے نوٹس موصول ہوچکے لیکن انہوں نے کبھی ٹیکس اور واجبات ادانہیں کئے ۔اس بارے میں میراکا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔