لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار فاروق ضمیر کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ان کی نمازجنازہ گزشتہ روزادا کردی گئی جس میں شوبزسے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعدادنے شرکت جن کے علاوہ اس موقع پر بہت سے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ میں شریک افراداور ان کے ساتھی فنکاروں نے زبردست الفاظ میں فاروق ضمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔