تازہ تر ین

خالص اور سچا مےوزک آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے

لاہور (شوبز ڈےسک ) گلوکارہ حمےراچنا نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنےادی تعلےم اور تربےت کےلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیںکےونکہ خالص اور سچا مےوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہےں دی جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی ےونےورسٹےوں مےں مےوزک کلاسز کے فوری اجراءکا اہتمام کرے اور کلاسےکی موسےقی کی تربےت لےنے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنےا کو اپنے سحر مےں مبتلا رکھا ہے ۔پاکستانی مےوزک کی تعلےم اور ترقی کےلئے اس سے وابستہ لوگوں کو نےک نےتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داو¿ پر لگ چکا ہے جس کے بعد سلو میاں ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب ہدایتکار کبیرخان سے بھی فلم”ٹیوب لائٹ“ میں انہیں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر ہدایت کار کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کی ناراضی کے ڈرسے ہدایتکار بھی کترینہ کے لیے فلم میں جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد کترینہ بھی فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ہدایتکار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ڑو ڑو اہم کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain