لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ آج ( منگل ) پریس کانفرنس کر کے اپنی ویڈیو البم لانچ کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق رابی پیرزاہ نامور اداکار نسیم وکی کے ہمراہ شام 4بجے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گی ۔ اس موقع پر وہ بطور پروڈیوسر اپنی نئی فلم بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ اپنے دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گی ۔