لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ مون پرویز شومیں پرفارم کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گی ۔اس بارے میں مون پرویز نے بتایا کہ اس شومیں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ایک وڈیوکی شوٹنگ بھی دبئی میں کریں گی جبکہ پی ایس ایل کے میچ بھی دیکھیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ پاکستان میں کرکٹ بحالی میں مددملے گی اوردنیابھرمیں ہمار امثبت امیج بھی نمایاں ہوگا۔مون پرویزنے مزیدکہا کہ انہیں لاہور قلندرکے فائنل میں ہی پہنچنے کا بہت دکھ ہے کیونکہ میں لاہورکی ٹیم کی سپورٹ کے لئے دبئی آئی تھی۔