تازہ تر ین

پانامہ کیس…. پی ٹی آئی کا نیا منصوبہ، کھلاڑیوں کو الرٹ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف نے پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے ہی سیاسی ”ماحول“ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ملک گیر جلسوں کیلئے حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کے مرکزی قائدین نے مشورہ دیا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی جلسوں کا آغاز کر دیا جائے تاکہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف بھی آئے تو جلسوں پر کوئی ”اعتراض“ نہ کر سکے۔ ہم کہیں گے کہ ہمارے جلسے تو پہلے سے ہی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق جس کے بعد اب عمران خان نے ملک گیر سیاسی ماحول بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے بڑے شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی جلسے کئے جائیں گے جس کیلئے تحریک انصاف نے ابتدائی ہوم ورک کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے تمام انتظامات کو فائنل کر کے تمام عہدیدار عمران خان کو رپورٹ پیش کر دیں گے جس کے بعد جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا اور ان جلسوں میں حکومت کی مبینہ کرپشن کے علاوہ دیگر ناکامیوں کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی قائدین جلسوں میں قوم کو آگاہ کریں گے۔
سیاسی ماحول


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain