تازہ تر ین

پی ایس ایل فائنل, ٹکٹیں نایاب،بینکوں کے باہر دھرنے،رینجرز طلب

لاہور(رپورٹنگ ٹیم) صوبائی درالحکومت مےں پی اےس اےل کے فائنل کی ٹکٹوں کےلئے لاہور مےں کئی بنکوں کے باہر ”احتجاجی دھر نہ “ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنا پڑا‘پنجاب بنک کی مےن برانچ کے باہر پولےس اور شائقےن کے در مےان ہاتھا پائی ‘پی سی بی کو ٹکٹوں کی فروخت سے 14کروڑ 60لاکھ روپے آمدنی حاصل ہونے کی توقع ‘پولےس نے5شائقےن کو مشکوک ہونے پر حراست مےں لے لےا ‘قذافی سٹےڈےم کے باہرسے بھی 1مشکوک نوجوان گر فتار‘حکومت کا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے کرکٹ دیوانوں کو قذافی سٹیڈیم لیجانے کیلئے خصوصی بس شٹل سروس چلانے اور پورے لاہور کو برقی قمقوں سے روشن کر نےکا فےصلہ، پاک افواج ‘رےنجرز اور پولےس سمےت دےگر قانون نافذ کر نےوالے اداروں کے ذمہ داروں کا قذافی سٹےڈےم کا دورہ انتظامات کو حتمی شکل دےنے کا آغاز کر دےا ۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور محض چند گھنٹوں میں ہی پورے اسٹیڈیم کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں‘ پی ایس ایل انتظامیہ نے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، اے ایچ کاردار، رمیض راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار جبکہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق اور نذر محمد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔فروخت کے آغاز کے صرف چار گھنٹوں کے اندر اندر ہی تمام آن لائن ٹکٹس شائقین نے خرید لیے اور ویب سائٹ پرسولڈ آو¿ٹ بورڈ آویزاں کردیاہے چار ،آٹھ اور بارہ ہزار والی ٹکٹیں بینک کی برانچوں کے ذریعے بھی فروخت کی گئیں ۔جنرل انکلوژرز میں داخلے کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر تھی جن کی منتخب بینک پنجاب بینک کی برانچوں سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے شائقین صبح 7بجے ہی قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے ۔پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے پنجاب بینک کی برانچ ایجرٹن روڈ ،بینک سکوائر ماڈل ٹاﺅن ،مال ویوپلازہ بنک سکوائر،صدر بازار برانچ لاہور کینٹ ،کمرشل بلاک ڈی ایچ اے ،298اے نیو مسلم ٹاﺅن،مین کیلوری برانچ ،2-Aگراﺅنڈ فلور عمیر پلازہ ،کمرشل زون ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹاﺅن برانچ ،308زیڈ بلاک ڈی ایچ اے ،والٹن روڈ لاہور کینٹ ،فیصل ٹاﺅن ،جیل روڈ برانچ اور علی بلاک نیو گارڈن ٹاﺅن لاہور شامل تھیں ۔شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد 500 والی ٹکٹ کے حصول کے لئے آئی تھی جس کے لئے انہیں بینکوں کے باہر گھنٹوںانتظار کرنا پڑا ۔ تعداد بڑھنے کے بعد صبح سے قطاروں میں لگے شائقین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے بینکوں کے گارڈز اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی کی ۔ بینکوں کی انتظامیہ کے مطابق انہیں 500والی ٹکٹس انتہائی کم ملی ہیں ۔ شائقین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس کے باوجود شائقین برانچوں کے باہر جمع رہے جس کے باعث اکاﺅنٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گلبر گ مین بلیوارڈ ، ماڈل ٹاﺅن ، ایجر ٹن روڈ کی برانچوں میں ٹکٹیں ختم ہونے پر انتظامیہ کو مرکزی دروازے بند کرنا پڑگئے جس کے باعث شائقین کرکٹ مشتعل ہو کر بینکوں کے جنگلوں کو پیٹتے رہے ۔ گلبرگ میں مشتعل شائقین کرکٹ نے مین بلیوارڈ کو بند کر کے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے کے باعث دھکم پیل سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود شائقین کرکٹ مشتعل رہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں بھی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کے اعلان پر شائقین کرکٹ مشتعل ہو گئے اور پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ 500والی ٹکٹیں نہ ملنے کیخلاف شائقین کرکٹ نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ بعض نے الزام عائد کیا کہ بینکوں میں بھی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے بدھ کے روز سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن اور پنجاب بینک کی منتخب برانچوںکے ذریعے فروخت کا اعلان کیا گیا تھا ۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور محض چند گھنٹوں میں ہی پورے اسٹیڈیم کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔جنرل انکلوژرز میں داخلے کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر تھی جن کی منتخب بینک پنجاب بینک کی برانچوں سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے شائقین صبح 7بجے ہی قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے ۔ تعداد بڑھنے کے بعد صبح سے قطاروں میں لگے شائقین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے بینکوں کے گارڈز اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی کی ۔ بینکوں کی انتظامیہ کے مطابق انہیں 500والی ٹکٹس انتہائی کم ملی ہیں ۔ شائقین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس کے باوجود شائقین برانچوں کے باہر جمع رہے جس کے باعث اکاﺅنٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
صبر کا پیمانہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain