دبئی (اے پی پی) اینڈی مرے، ٹامس برڈچ، روبن ہاس، کوپل اور ایونز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، سٹانسلاس وارینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے 32 راﺅنڈ میچز میں سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔، جمہوریہ چیک کے برڈچ ہم وطن کھلاڑی لیوکس رسل کے خلاف فتح یاب قرار پائے، رسل دوران میچ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، روبن ہاس نے ایسٹومن کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایونز نے براﺅن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار واورینکا کو ڈی زمہر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز میں ڈینل نیسٹر اور راجر ویسلین نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Andy Murray of Great Britain celebrates his win over Nick Kyrgios of Australia during their US Open 2015 first round men's singles match at the USTA Billie Jean King National Center September 1, 2015 in New York. AFP PHOTO/DON EMMERT (Photo credit should read DON EMMERT/AFP/Getty Images)