لاہور(کلچرل رپورٹر)فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مستحق افرادمیں آرٹسٹ سپورٹس فنڈ سے چیک تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد الحمراءادبی بیٹھک میں ہوا، جس میںصوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمد خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل چوہدری محمد آصف، ایم پی اے کنول نعمان نے فلم، ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک پینٹنگ ،خطاطی،مجسمہ سازی ودیگر فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان میں چیک تقسیم کئے گئے،تقریب کی نظامت صوفیہ بیدار نے کی۔جن فنکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیئے گئے ان میںخالق پرویز ،ہماڈار صاحبہ، فقیر حسین،حبیب اللہ، شیبا بٹ ،رومی خان،ماسٹر محمد امیر، فرخت روہی، محمد شریف،تسنیم کوثر، اقبال حیدر، گلزار حسین،منا لاہوری، مسعود اختر، عنایت عابد، شمع ممتاز ،نصرت آغا، راجہ منور علی، باقرحسین،امانت،آسیہ نقوی، محمد اقبال صاحب، مجاہد حسین صاحب، مختار احمد صاحب، محمد انور صدیقی، منیر راج، وجاہت عطرے کے علاوہ دیگر فنکاربھی شامل تھے۔فنون لطیفہ سے وابستہ افراد نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے اس فیصلہ پر حکومت پنجاب کا شکر یہ ادا کیا۔