لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکاراے آرساجد نے نئے البم پر کام شروع کردیا ہے جس کی ریکارڈنگ تیموروزیرکے سٹوڈیومیں جاری ہے۔اس بارے میں اے آرساجدنے بتایا کہ اس البم میں ہرطرح کے گانے شامل کئے گئے ہیں جو شائقین کو ضرروپسندآئیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے توقع ہے کہ پہلے البم ”دل ہاربیٹھے“اس البم کو بھی لوگ پسندکریں گے۔