لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے انگلش میڈیم سکولوں میں دہشت گردی کا خطرہ‘ حساس اداروں نے مراسلہ جاری کر دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 4دہشت گرد جمرود سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد رواں ماہ کے دوران انگلش میڈیم کے معروف سکولوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر پنجاب سمیت لاہور میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔