تازہ تر ین

بھارت کا جنگی جنون ….بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو چیلنج کر دیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے سر پر جنگی جنون بدستور سوار ،ایٹمی تباہی والے میزائل کا تجربہ کرلیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم اونچائی تک مار کرنے والے میزائل کو خلیج بنگال سے فائر کیا گیا ہے اور اس میزائل کا مقصد دفاعی نظام کو مضبوط بنانا ہے اور اپنی طرف آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنا ہے۔بھارتی وزارت حکام کے بیان کے مطابق مشن کے تمام اہداف اور مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے اور اب پاکستان کے ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کیونکہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ کشیدگی جاری ہے اور حال ہی میں پاکستان نے ہدف کو مکمل طور پر مٹانے والے جوہری وارہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔بھارتی دفاعی حکام کے مطابق ملک کو ایٹمی جنگ سے سے بچانے کیلئے دودرجے کے دفاعی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ جب یہ سسٹم پوری طرح کام کرنا شروع کردے گاتوتین ہزار میل فاصلے سے بھی اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا۔بھارتی وزارت دفاع نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تجربہ کیے گئے ہتھیار کے نظام میں جو ریڈار ہے وہ اپنے ہدف کا پیچھا کرتا ہے اس کے بعد سسٹم کو ابتدائی رہنمائی فراہم کرتا ہے پھر ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔مصروفیت اور تباہی سمیت مکمل ایونٹ کی منظر کشی کرنے کیلئے الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ نظام کا استعما ل کیا گیا ہے۔تجربہ کیے جانیوالامیزائل سسٹم ریڈار اور ٹیلیمیٹری سٹیشن ہدف کا تب تک پیچھا کرتے ہیں جب تک انٹرسیپٹر ہدف کو تباہ نہ کردیں۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی ایٹمی دھمکیوں کے بعد امریکہ،روس اور چین نے بھی اپنے دفاعی ایٹمی نظام کو مضبوط کرنے کے بارے سوچنا شروع کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain