تازہ تر ین

خبردار …. ہوشیار …. ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی لاروا نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ تیس جگہوں سے لاروا کی تصدیق ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈینگی سرویلنس تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ڈینگی سرویلنس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسفند یار بلوچ‘ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ذوالفقار اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس تیز کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی نگرانی کریں اور ڈینگی کے تدارک کے لئے جو مشینری استعمال ہوتی ہے اس کو چیک کرکے سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے۔ جہاں جہاں پر کسی چیز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔ گلبرگ میں زیرتعمیر عمارت سے بھی ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔ چیئرمین ای پی ڈی شہباز جٹ کی سربراہی میں انسداد ڈینگی مہم نے گلبرگ میں مختلف پودوں کی نرسریز اور زیرتعمیر عمارتوں پر چھاپے مارے جس میں ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض بھی موجود تھے۔ زیرتعمیر پلازا گرینڈ سکوائر مال کے قحبہ خانے سے لاروا برآمد ہونے پر تعمیراتی کمپنی پیراگون کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکیدار طارق محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز کی مہلت دے دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain