تازہ تر ین

پنجاب یونیورسٹی کے تعلیمی نصاب میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے تمام فیکلٹیوں کے تمام تعلیمی پروگرامز کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ڈینز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں انہوں نے تمام فیکلٹیوں کے ڈینز کو ایک ہفتہ کے اندر تمام پروگراموں کے نصاب کی ہارڈ اور سوفٹ کاپیاںفراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل کو کہا کہ وہ ہر نصاب کا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جائزہ لیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو مضبوط کرکے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے قائمقام خزانہ دار راﺅ محمد شریف نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرکی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت کی جانب سے انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی کو میڈیکل کالج اور ہاسٹلز کے قیام کےلئے پی سی ون کی تیاری کےلئے خط موصول ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے دس بسوں ، ریسرچ کے فروغ کےلئے پچاس ملین روپے اور پیف سکالرشپ کا کوٹہ بڑھانے کےلئے بھی انتظامیہ کو خطوط موصول ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب یونیورسٹی کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے جس سے کروڑوںروپے کی بچت ہوگی ۔اجلاس میں موجود ڈینز نے پنجاب یونیورسٹی کی بہتری کےلئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain