لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی نصف آبادی خواتےن پر مشتمل ہے اور خواتےن کو ترقی کے عمل مےں شامل کےے بغےر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل نہےں کی جاسکتی۔ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے خواتےن کو بااختےار بنانے اوران کی ترقی کےلئے اےسے شاندار اقدامات کےے ہےںجن کی ملک کی تارےخ مےں کوئی مثال موجود نہےں۔ 2008ءمےں پنجاب مےںعوام کے ووٹوں سے مسلم لےگ(ن) کی حکومت بنی تو اس حکومت نے 2ارب روپے سے جنوبی اےشےاءکے سب سے بڑے اورمنفرد تعلےمی فنڈ کی بنےاد رکھی اورآج پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کا حجم 20ارب ہوچکا ہے اوراس فنڈسے مالی وسائل کی کمی کے شکارغرےب گھرانوں کے 1لاکھ75ہزار بچے وبچےاں وظائف حاصل کر کے اپنی تعلےمی پےاس بجھا رہے ہےں۔ ان پےف سکالرز مےں 1لاکھ 30ہزارقوم کی بےٹےاں شامل ہےں۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کی آمدن سے اب تک بچے اور بچےوں کی تعلےم کے لئے 11ارب روپے وظائف دےئے جاچکے ہےں۔ اس پروگرام کی بڑی خوبی ےہ ہے کہ اس مےں خےبرپختونخوا ،بلوچستان،سندھ ،فاٹا،آزاد کشمےر،گلگت بلتستان کے بچے اوربچےوں کو بھی شامل کےاگےا ہے، جس سے صوبائی ہم آہنگی اورقومی وحدت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان صرف پنجاب سے نہےں بنتا بلکہ پاکستان مےں پنجاب، خےبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، فاٹا، آزاد کشمےر، گلگت بلتستان شامل ہےں۔ وزےراعظم انشورنس سکےم پنجاب کے چار اضلاع مےں جاری ہے اوراس سال کے آخر تک اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھاےا جارہا ہے، جس پر پنجاب حکومت 12ارب روپے خرچ کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 80لاکھ غرےب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افرادمعےاری تعلےم کی سہولےات مفت حاصل ہوں گی اوراس پروگرام سے 57لاکھ سے زائد خواتےن و بچے مستفےد ہوں گے۔تعلےم اور صحت کی معےاری سہولےات عوام کا حق ہے اور پنجاب حکومت ےہ حق انہےں لوٹا رہی ہے۔ کاش70سال قبل پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کا قےام عمل مےں آجاتاتوگلی محلے مےں دھول مےں گم ہوجانے والے قوم کے گوہر ناےاب تعلےم حاصل کر کے ملک کی تعمےرو ترقی مےں اپنا کردارادا کررہے ہوتے ۔آج اگر قوم کے ہزاروں بچے اور بچےاں وسائل نہ ہونے کے باعث انجےنئرز ، ڈاکٹرز ،پروفےسرز،ٹےچرز بننے سے محروم رہ گئے ہےں تو اس کی ذمہ دار اس ملک کی اشرافےہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوم کے عظےم بےٹوں اوربےٹےوں کو تعلےم کے زےور سے آراستہ کرنا رےاست کا فرض ہے لےکن بدقسمتی سے سےاستدانوں، اشرافےہ،افسر شاہی اوربااختےار طبقے نے ملک کی تقدےر کو بدلنے نہےں دےا اوروسائل کی لوٹ مار کے باعث لاکھوں بچے و بچےاں اپنا مستقبل نہےں سنوار سکےں جس کی واحد مجرم ملک کی اشرافےہ ہے اور مےں بھی اس مےں شامل ہوں۔ اگر قوم کے ان نگےنوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل فراہم کےے جاتے تو پاکستان کا شمار بھی آج ترقی ےافتہ ممالک کی صف مےں ہوتا۔ ترقی ےافتہ قوم نے معےاری تعلےم اورجدےد علوم کو فروغ دے کر ہی ترقی کی منزل حاصل کی ہےں۔ آئےں وزےراعظم ،مےں ، عمران خان،تمام سےاستدان، تاجر، جج، جنرل اپنے آپ کو پابندکرےں کہ جس طرح وہ اپنے بچوں کو تعلےم دلاتے ہےں اسی طرح قوم کے غرےب بچے اور بچےوں کو تعلےم دلانے کےلئے اپنا کردارادا کرےں اورےہی پاکستان کو آگے لےجانے کا واحد راستہ ہے۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج اےوان اقبال مےں خواتےن کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ عظےم الشان تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ صوبائی وزرائ، بےگم ذکےہ شاہنواز، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حمےدہ وحےد الدےن، نغمہ مشتاق، خواتےن اراکےن اسمبلی، خواتےن پرنسپلز، وائس چانسلرز،اساتذہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ر کھنے والی خواتےن نے بڑی تعداد نے تقرےب مےں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنےا بھر کی طرح پاکستان مےں بھی خواتےن کا عالمی دن مناےا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد اس بات کا جائزہ لےنا ہے کہ خواتےن کی ترقی کے لئے کےا اقدامات کیے گئے ہےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت خواتےن کو بااختےاربنانے، ان کے حقوق کے تحفظ،وراثتی حق کو ےقےنی بنانے کے حوالے سے تارےخ ساز اقدامات کےے ہےں ۔رزق حلال کمانے والے عظےم پاکستانےوں کو تعلےم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی کےلئے بے مثال اقدامات اٹھائے گئے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قےادت مےں لازوال قربانےوں کے باعث پاکستان معرض وجود مےں آےا۔70کی دہائی مےں پاکستان ترقی کے لحاظ سے کئی ممالک سے آ گے تھا اورپاکستانی کرنسی بھارت کے مقابلے مےں مضبوط تھی۔ہم نے قائد ؒاوراقبال ؒکی تعلےمات اورافکار کو بھلا دےاجس کے باعث آج وہ قومےں ہم سے آگے نکل چکی ہےںجو پےچھے تھےں۔قائداعظمؒ کے پاکستان مےں سب کو ترقی کے ےکساں مواقع ملنے تھے لےکن ےہاں چھےنا جھپٹی ،سفارش اوردھونس و دھاندلی سکہ رائج الوقت رہا۔ےہی وجہ ہے کہ پاکستان بےن الاقوامی برادری مےں باوقار مقام حاصل نہ کرسکاجس پر ےقےنا قائدؒ و اقبالؒ اورالگ وطن کےلئے عظےم قربانےاں دےنے والوں کی روحےں اپنی قبروں مےں بے چےن ہوں گی جنہوںنے اس وطن کے حصول کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے دےئے تھے ۔وزےراعلیٰ نے خود روزگار سکےم کے تحت 15ہزار روپے بلاسود قرض حاصل کر کے اکےڈمی چلانے والی خاتون کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ےہ ماںکسی بےنک سے قرضہ لےتی اورکسی وجہ کے باعث ےہ قرضہ واپس نہ کرسکتی تواس کے خلاف اےف آئی آر درج ہوجاتی۔دوسری طرف کاروں،کوٹھےوں، فےکٹرےوں کے مالکان امےر ترےن لوگ موجود ہےں ،جنہوں نے اس غرےب قوم کے اربوں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کےے اوروہ اےمانداری ،دےانت اورکرپشن کے خلاف لےکچراوربھاشن دےتے ہےں ان امےر ترےن لوگوں نے قرضے ہڑپ کر کے پاکستان کے غرےب لوگوں کا حق مارا ہے۔غرےبوں ،ےتےموں،مسکےنوں کا حق مارنے والے اورپاکستان کو کنگال کرنےوالے ان افراد کو کوئی پوچھنے والا نہےں۔ گزشتہ70 سالوں مےں اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گےا۔شفاف احتساب کے بغےر کوئی قوم آگے نہےں بڑھ سکتی۔ وزےراعظم،وزرائے اعلیٰ،وزرائ،ججز،جنرلز،تاجروں،سےاستدانوںاورسب کو احتساب کے شفاف نظام کو اپنے آپ پر لاگوکرنا ہوگا۔ےہی قوموں کے آگے بڑھنے کا طرےقہ کار ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمےں کسی کی مددکی ضرورت نہےں ہمارے مذہب اسلام نے اورنبی کے اسوہ حسنہ نے ہمےں آگے بڑھنے کے بارے مےں بتادےا ہے ۔اسلامی تعلےمات بالکل واضح ہے کہ کس طرح معاشرے آگے بڑھتے ہےں ۔محنت ،امانت اوردےانت کو شعار بنا کر ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔ان سنہری اصولوں کو اپنا کرہم بےن الاقوامی برادری مےں اپنا کھوےا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم ہےلتھ انشورنس سکےم کا اجراءہوچکا ہے پنجاب کے چار اضلاع مےں ےہ سکےم جاری ہے جبکہ اس سال کے آخر تک اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھادےا جائے گا۔پنجاب حکومت اس سکےم کے لئے 12ارب روپے خرچ کرے گی جس سے مستحق افراد کو معےاری علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے ہےلتھ کارڈ جاری کےے جائےں گے جن کے ذرےعے ےہ نجی ہسپتالوں مےں اپنا علاج معالجہ کراسکےں گے۔ حکومت کی اس انقلابی سکےم سے 80لاکھ سے زائد ہمارے بہن بھائی مستفےد ہوں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آج سائنس و ٹےکنالوجی کا دور ہے اور جدےد علوم کو فروغ دے کر ہی ترقی و خوشحالی کا سفر طے کےا جاسکتا ہے ۔تارےخ ،جغرافےہ اوردےگر مضامےن بھی ضرور پڑھےں لےکن زمانے مےں آگے بڑھنے کے لئے جدےد علوم سے آراستہ ہونا ہوگا۔امرےکہ ،چےن،ملاےشےائ،اورترکی سمےت دےگر ترقی ےافتہ ممالک نے انہی علوم کو اپنا کرترقی کی بلندےوں کو چھوا ہے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ 8سالوں کے دوران صوبے مےں معےاری و جدےد علوم کے فروغ کےلئے انقلاب آفرےن اقدامات کےے ہےں ۔2لاکھ 20ہزار باصلاحےت اساتذہ کی مےرٹ کی بنےاد پر بھرتی کی گئی ہے۔مےں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اےک بھی ٹےچرز اےسا نہےں ہے جو سفارش ،رشوت دےکر بھرتی ہوا ہو۔پنجاب مےں صرف مےرٹ ،مےرٹ ،مےرٹ اورمےرٹ ہی ہے اورےہی قائداعظم ؒکا وےژن ہے ۔اس سال مےں مزےد 80ہزار اساتذہ بھرتی کےے جارہے ہےں ۔اراکےن اسمبلی تو دور کی بات صدر،وزےراعظم ،وزےراعلیٰ،وزراءبھی کسی کی سفارش نہےں کرسکتے۔جس طرح افواج پاکستان مےں ڈسپلن اور مےرٹ کی پاسداری کی جاتی ہے اسی طرح ےہاں بھی مےرٹ ہی اولےن ترجےح ہے۔انہوںنے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے 80ہزار اساتذہ مےں30ہزار سائنس ٹےچرز ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے لوٹ کھوسٹ بند کرنا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی تےزرفتار ،باکفاےت اورمحفوظ سفری سہولتےں فراہم کرنے کےلئے مےٹروبس سروس شروع کی ہے جس مےں وکےل، اساتذہ،بےوہ، ےتےم،طلباء،نرسےں،ڈاکٹر،کلرک سفرکررہے ہےں۔عوام کی اس عظےم الشان سواری کو جنگلابس کہنے والے آج اگر اپنے صوبے مےں ےہی جنگلا بس سروس کا منصوبہ بنا رہے ہےں تو مےں اسے خوش آمدےد کہتا ہوں اورسمجھتا ہوں کہ انہوں نے بالآخر اپنے عوام کو اےسی بہترےن سفری سہولےات فراہم کرنے کا ارادہ کرلےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے خدشات کے باوجودلاہور مےں پاکستان سپرلےگ کے فائنل مےچ کے انعقاد کا فےصلہ کےااور5 مارچ کو قذافی سٹےڈےم مےں شاندار کرکٹ مےچ کے کامےاب انعقاد کو ےقےنی بناےا جو پاکستان کے مخالفےن اور امن کے دشمنوں کے چہروں پر زناٹے دار تھپڑ ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر مےں ےہ کہوں کہ سب اچھا ہے توےہ غلط ہوگا۔ہم مسائل کے حل اورمعاملات کو ٹھےک کرنے کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں۔ پاکستان کی عظمت کےلئے جان لڑا دےں گے۔جب تک دم مےں دم ہے اورجسم مےں خون کا آخری قطرہ موجود ہے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے کام کرتے رہےں گے اوروسائل عوام کے قدموں مےں نچھار کرتے رہےں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے سفرکے کارواں مےں آپ سب کو شامل ہونا ہے ۔ صوبائی وزےر ترقی خواتےن حمےدہ وحےد الدےن نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتےن کا عالمی دن ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں خواتےن کی ترقی کےلئے جو اقدامات کےے گئے ہےں ان کی مثال نہےں ملتی۔صوبائی وزےر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتےن کی ترقی اورانہےں معاشی طورپر بااختےار بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میںچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پنجاب کے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کو بڑھانے کے لئے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ چین نے 54ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دے کر پاکستان پر ایک عظیم احسان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے حقیقی معنوں میں پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق اداکیاہے۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے انتہائی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںاوران منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیاری زندگی بلند ہو گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں اورسرمایہ کاری میں اضافے سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سی پیک کے غیر معمولی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہم نے اپنی تیار ی مکمل رکھنی ہے۔ چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے غیر معمولی پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ توانائی، انفراسٹرکچر اوردیگر منصوبوں پر اعلی معیاراور رفتار کے ساتھ کام جاری ہے اورصنعتی ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات نے سی پیک کے تحت لانگ ٹرم پلان اورصنعتی تعاون کے اہم نکات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءعائشہ غوث پاشا، شیخ علاﺅالدین، مشیر اعجاز نبی، چیف سیکرٹری، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ماہرین اقتصادیات اور ا علی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال نے ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
