کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں خواتین کے سفر کو آسان اور سہل بنانے کے لئے پنک ٹیکسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جس میں خواتین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے خواتین ڈرائیورز خدمات انجام دیں گی۔ سی ای او شیخ محمد زید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیکسیوں کا آغاز 10ڈرائیورز سے کر رہے ہیں ہیں جنہیں وہ پائلٹ کہہ کر مخاطب کریں گے۔
