لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار تنویر ملک نے امریکہ سے واپس آنے کے بعد ایک بار پھر باقاعدگی سے اداکاری کا آغازکردیا اور ان دنوں وہ پانچ ڈراموں میں کام کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تنویرملک ایک سال قبل امریکہ چلے گئے تھے جہاں سے وہ گزشتہ ماہ واپس آئے ہیں اور اب دوبارہ ایکٹنگ سے وابستہ ہوگئے ہیں۔تنویرملک ان دنوں جن ڈراموں میں کام کررہے ہیں ان میں ڈائریکٹر شاہ بلال کا ”ناگن“ڈائریکٹرکاشف نثارکا ”رنگریزا“ اور ڈائریکٹرارشدحسین کا”ستارہ“ شامل ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے تنویرملک نے بتایا کہ میں کسی طرح بھی خودکو اداکاری سے دورنہیں رکھ سکتا یہی وجہ ہے کہ ایک بارپھر کام کررہا ہوں۔ مجھے امریکہ سے واپسی پر اپنے دوستوں کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے جس کے لئے سب کا مشکور ہوں۔ جلد ہی میرے تین سیریل آن ایئر ہوں گے۔