تازہ تر ین

خواتین پرتشدد کی مناسبت سے بنائی گئی سیریل ”چاردن کی زندگی“مکمل

لاہور(کلچرل رپورٹر) خواتین پر گھریلوتشددکی مناسبت سے بنائی گئی ڈرامہ سیریز”چاردن کی زندگی“مکمل ہوگئی ہے جسے کل سے آن ایئرکیا جائے گا جس میں اداکارہ رجاعلی نے اپنی زندگی کا ایک بہترین کردارکیا ہے۔ سیریزکا پہلاکھیل”جواری کی بیٹی“ کل نشرکیا جائے گا۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رجاعلی”خبریں“کوبتایا کہ میں ویسے تو اپنے کیرئرکے دوران بے شمار کردارکرچکی ہوں لیکن ”چاردن کی زندگی“اس حوالے سے منفردہے کہ اس میں نہایت مشکل قسم کے کردار کررہی ہوں۔ پوری سیریزمیں سٹاک کیریکٹرکررہی ہوں، کل نشر ہونے والے کھیل ”جواری کی بیٹی“میں نے ایک ایسی عورت کا کردارکیا ہے۔ جو اپنےہی قریبی رشتوں کے ہاتھوں تشددکا نشانہ بنتی ہے لیکن اتنی مجبور ہے کہ کچھ کہہ نہیں سکتی۔ میں سمجھتی ہوں کہ ڈراموں میں ایسے موضوعات سے معاشرے میں شعوراجاگرکیا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رجاعلی نے کہا کہ ڈراموں میں صرف گلیمر ہی نہیں بلکہ کوئی مقصداورپیغام ہونا بھی ضرروی ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ اس کے علاوہ میراایک سیریل”بے بی“بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain