کراچی( ویب ڈیسک ) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ جمعہ کو ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں دو ملزمان بنگالی اور برمی ہیں۔
