لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ فائنل میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے عمران خان کے غیر مناست بیان دینے پر2خواتےن وکلاءنے چیئرمین تحرےک انصاف کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔تفصےلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے بیان دے کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیگل نوٹس وکیل ایس پروین اور حفضہ مافیہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور اس نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خا ن15 دن کے اندر قوم سے اپنے بیان پر معافی مانگیں۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فائنل میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹے کہا تھا۔