ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ” جگا جاسوس “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ایک منظر عکسبند کرتے ہوئے ان کی گردن پر چوٹ آئی ہے، تکلیف بڑھنے پر فوراً ڈاکٹر کو سیٹ پربلایا گیا جس نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس واقعہ کے بعد کترینہ کیف زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ کترینہ نے سلمان خان کے ساتھ زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنا تھا۔