تازہ تر ین

مشرف نے کشمیریوں کا …. آصف زرداری کے انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا کیونکہ موجودہ حکومت کمزوری دکھا رہی ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کی یہ کانفرنس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کشمیر کاز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں جمع کی شام کشمیری لیڈروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس وفد میں اے جے کے اسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر، سابق صدر اے جے کے سردار یعقوب خان، سابق وزیراعظم اے جے کے سردار عتیق ، غلام ایم صوفی اور طاہر مشہود شامل تھے۔ سنیٹر فاروق نائیک، سنیٹر شیری رحمن اور سنیٹر فرحت اللہ بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیر کی عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے خلاف کوئی بھی مجوزہ حل ناکام ہو گا۔ سابق صدر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پیلیٹ گنز کے استعمال کی شدید مذمت کی جس سے کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینے کے لئے کہا۔ کشمیری اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ان کی آواز بندوقوں اور گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی۔ سابق صدر نے کہا کہ تشدد اور طاقت کا استعمال کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کر سکتا اور ایک منصفانہ، باعزت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق سمجھوتہ ہی کشمیر کا حل ہے، کشمیر کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور مسئلہ کشمیر کا تعلق علاقائی امن اور استحکام سے ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ سابق ملٹری ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی یہ سنگین غلطی تھی کہ اس نے رازداری اور یکطرفہ طور پر کشمیری عوام کا سودا کرنے کی کوشش کی اور کشمیری عوام اور پارلیمنٹ کے پیٹھ پیچھے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کی۔ یہ رپورٹیں کہ مئی 2000ءمیں جنرل مشرف نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر دیا اس وقت منظرعام پر آئیں جب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دستاویز ایک سال قبل ڈی کلاسیفائی ہوئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بات پر کوئی تنازعہ نہیں کہ ایک طرف بھارت سے اچھے تعلقات قائم کئے جائیں اور دوسری جانب اپنے اصولوں پر قائم رہا جائے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادون کے مطابق حل کیا جائے۔ سابق صدر نے یاد دلایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے متنبہ کیا تھا کہ یکطرفہ طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اپنا اصولی مو¿قف ترک کر دینے کے تباہ کن مضمرات ہوں گے لیکن ان خدشات کو جنرل مشرف خاطر میں نہ لایا اور اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر دیا۔ آصف علی زرداری نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے مزید ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain