تازہ تر ین

بھارتی قید سے آزاد طالب علم وطن واپس

لاہور/واہگہ(نمائندگان خبریں)بھارتی قیدسے آزادہونے والے دوبے گناہ پاکستانی طالبعلم احسن خورشید اور فیصل حسین اعوان وطن واپس پہنچ گئے ، بھارتی حکام نے انہیں واہگہ بارڈرپر رینجرز کے حوالے کیااس موقع پرجذباتی مناظردیکھنے کوملے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبھارتی حکام نے دوپاکستانی طالب علموں احسن خورشید اور فیصل اعوان کوواہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کیا۔یہ طالب علم گزشتہ سال غلطی سے کنٹرول لائن پارکرگئے تھے جس پربھارتی سیکورٹی فورسزنے انہیں پکڑلیااوربعدمیں ان پراوڑی حملے میں ملوث ہونے کاالزام عائدکردیاگیاتاہم بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کوپاکستانی طلباءکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ۔این آئی اے نے لڑکوں کے حوالے سے اپنی حتمی رپورٹ میں لکھا کہ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث نہیں تھے۔ این آئی اے نے دونوں لڑکوں کے خلاف کیس بند کرکے انہیں پاکستان واپس بھیجنے کے لیے بھارتی فوج کے حوالے کردیا تھا اور پانچ ماہ بعدبے گناہی ثابت ہونے کے بعد رہا ہونے والے دونوں طالب علموں کو بھارتی حکام آنکھوں پر پٹی باندھ کر اٹاری لائے جہاںواہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کیاگیا اس موقع پر دونوں نوجوانوں کے رشتے دار بھی موجود تھے اورانتہائی جذباتی مناظردیکھنے کوملے۔ دونوں نوجوانوں کے رشتے داروں نے کہا کہ بچے غلطی سے سرحد کی دوسری جانب چلے گئے تھے جن کی انہیں بہت بڑی سزا ملی اور بچوں کی بے جا قید کے پانچ ماہ ہم سب کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔ اگر کسی بھی قسم کی الزام تراشی سے پہلے بھارتی انٹیلی جنس ادارے تحقیق کرلیتے تو یہ صورت حال پیش نہ آتی، وہ پاکستانی حکومت اور میڈیا کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے ان کے بچے واپس لوٹ آئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain