لاہور ،اوکاڑہ (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد ، لاہور اور اوکاڑہ سے 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ادھراوکاڑہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ ا?پریشن کر کے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔