تازہ تر ین

وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان میرا کا کردار منظر عام پر ۔

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ گھر بسانا آسان ہے اسے آباد رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے ،وقت ابھی وینا ملک اور اسد خٹک کے ہاتھ سے نکلا نہیں ہے اس لئے دونوں دوسروں کو اپنے معاملات میں لانے کی بجائے غلط فہمیاں دور کریں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو عزت اور احترام دینا چاہیے اسی سے رشتوں میںمضبوطی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے میں انتہائی قربت ہوتی ہے اس لئے غلط فہمیاں پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ وینا ملک کا گھر بستا رہے اور اب بھی وقت ہے کہ دونوں اپنے معاملات کو دوسرے کے ہاتھ میں دینے کی بجائے آمنے سامنے بیٹھ کر اپنی غلط فہمیاں خود دور کریں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain