تازہ تر ین

پنجاب حکومت اجازت دے نہ دے….بلاول نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (وقائع نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو جلسوں کی اجازت دے یا نہ دے پنجاب بھر میں جلسے ضرور کریں گے اتوار کے روز بلاول ہاﺅس لاہور میں پارٹی جیالوں سے ایک ملاقات ہوئی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کو جلسے میں فول پروف سکیورٹی دی لیکن پنجاب میں بہتری کا شور ہوجانے والے حکمران ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دے رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں میں پی پی پی کے جیالوں نے پارٹی چیئرمین کو اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمات سے متعلق ایف آئی آر کی کاپیاں پیش کیں جیالوںسے انٹرویوز کے دوران جیالوں نے پارٹی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں اورچیئرمین کو پارٹی کے لئے کیے گئے کاموں سے آگاہ کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً تین ماہ کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر اپنے چار مطالبات کو منوانے کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایات دی ہیں کہ حکمران جماعت پر دباﺅ بڑھانے اور مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے پنجاب بھر میں ریلیوں کے انعقاد کے لئے انتظامات کئے جائیں۔پیپلزپارٹی نے چار مطالبات کی مہم کا آغاز 27 دسمبر 2016 کو بے نظیر بھٹو کی 9 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا، مگر پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 19 جنوری 2017 کو ہونے والی ریلی کے بعد مہم ٹھنڈی پڑ گئی تھی کیونکہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پر چلے گئے تھے، ان کی غیر موجودگی میں مہم میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری آج (پیر) کے روز پارٹی کے لاہوراور قصور کے عہدیداروں کے لئے انٹر ویوز کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے سفارشات میں تجویز کئے گئے ناموں کے انٹرویوز کئے جائیں گے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلاول بھٹوپارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد باضابطہ ناموں کا اعلان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain