تازہ تر ین

بلاول کا لاہور والوں کیلئے سرپرائز….؟

لاہور(حسنین اخلاق)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی بی بی شہید کے نقش قدم پر چل نکلے۔سیاسی فیصلوں میں فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا ،صوبائی قیادت کے مشوروں کی بجائے تنظیمی عہدوں پر تقرریوں کو بذات خود انٹرویوز سے مشروط کردیا ۔صوبہ پنجاب میں ساہیوال اور لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنز میںصدور سمیت تنظیمی باڈیز مکمل کردیں۔لاہور کے لیے امیدواروں کو آج طلب کرلیا،چوہدری اسلم گل ،نوید چوہدری ،فیصل میر،میاں ایوب اور بیرسٹر عامر حسن کو بلاول ہاﺅس آنے کی دعوت دے دی۔چیرمین لاہور کے لیے نئی قیادت چاہتے ہیں فیصلہ حیران کن بھی ہوسکتا ہے ،پارٹی ذرائع۔پنجاب میں انتخابی اتحادیا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ بات چیت آخری مرحلہ میں ڈاخل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ایک مظبوط لیڈر شپ کے ساتھ اترنا چاہتی ہے جس کے لیے پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تنظیم سازی میں نئے نام بھی متعارف کروائے جارہے ہیں جس کے لیے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاسی بصیرت پر انحصار کررہے ہیں یاد رہے کہ پاکستان پیپلز بپارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظریر بھٹو نے بھی اپنے سیاسی سفر کے آغاز پر پارٹی کے بڑوں کی جانب سے نامزد کردہ ناموں کی بجائے نئے مگر پارٹی سے وفادار افراد کو منتخب کیا تھا جن کے ساتھ نہ صرف انہوں نے انخابات میں نو جماعتی اتحاد کو شکست دی بلکہ دو بار وزیراعظم بھی منتخب ہوئیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے کارڈز شو نہیں کرواتے ہیں اور بجائے ان ناموں پر انحصار کرنے کے جو انہیں صوبائی قیادت یا پرانے رہنماﺅں کی جانب سے پیش کئے گئے تھے انہوں نے پنجاب میں تنظیم سازی میں اپنی سیاسی بصیرت کا استعمال کیا ہے جس سے پارٹی مقبولیت پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سوائے لاہور اور ساہیوال کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے چیرمین پی پی پی نے آج کا دن چنا ہے اور ذرائع کے مطابق بلاول ہاﺅس کی طرف سے باقاعدہ طور پر کئی رہنماﺅں کو انٹرویو کے لیے بلوایا گیا ہے جس میں جنرل سیکرٹری شپ کے لیے ارشد نثار،اشرف بھٹی،زاہد ذوالفقار اور بیرسٹر عامر حسن شامل ہیںجبکہ دیگر افراد کو صدر لاہور ڈویژن کے لیے بلوایا گیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ان افراد سے انٹرویو لیے جانے کے باوجود چیرمین کی جانب سے سرپرائزنگ فیصلہ بھی آسکتا ہے جو سب کو حیران کردے۔ذرائع نے خبریں کو یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب میں آئندہ عام انتخابات میں دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری ہی مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں جبکہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ ق کی قیادت سے بات چیت اب آخری مراحل میں ہے مگر فیصلے کا اعلان انتخاب سے قبل ہی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain