کراچی(خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم آج کراچی پہنچ کر گورنر ہا?س میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نے سندھ بھر سے ن لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی گورنر ہا?س میں طلب کر لیا ہے۔ گورنر ہا?س میں وزیر اعظم ناراض لیگی رہنما?ں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ہولی کے پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعظم پاکستان کراچی میں تاجروں ، صنعت کاروں اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کو سندھ کی بڑی پارٹی بنانے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کیلئے سندھ کے تمام پارٹی کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی میں تنظیم نو اور تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ الیکشن 2018ءتک سندھ کے مختلف شہروں میں جلسے، ریلیاں، ورکر کنونشن منعقد کرنے کے شیڈول کا بھی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں جاری وفاق کے منصوبے جن میں موٹروے نائن، گرین لائن، کراچی واٹر پروگرام اور کراچی ریلوے سرکل کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے تمام مسلم لیگی عہدیداروں ، گورنر سندھ کے عہدہ سنبھالنے کے بعداقدامات سمیت عرفان اللہ مروت کی پارٹی رکنیت کے بارے میں بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔