تازہ تر ین

صفائی ٹیکس نافذ …. 200، 300،500،1000نہیں بلکہ حیران کن اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پھرتیاں‘ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی منظوری کے بغیر ہی سینی ٹیشن ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا۔ یکم جنوری کو میٹرو پولیٹن اجلاس کے بعد 2001ءاور 2005ءایکٹ منسوخ جبکہ نئے 2013ءایکٹ کے تحت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق سی ڈی جی ایل میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ سینی ٹیشن ٹیکس سی ڈی جی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھیجا گیا۔ یونین کونسل 83‘ 84 اور 87کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کو بھیجے گئے نوٹسز کے مطابق 2400روپے سینی ٹیشن ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو 15000روپے جرمانہ جبکہ تین سال قید ہو سکتی ہے۔ دکانداروں کو سینی ٹیکس ٹیکس دو سال کا بھیجا گیا جبکہ نوٹسز پر درج فیس کولیکٹر آفیسر نویدنیاز بھٹی نے مو¿قف دینے سے انکار کردیا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ 300روپے سینی ٹیشن کا کہا جا رہا تھا لیکن 2400روپے بھیجا گیا جو کہ ناقابل قبول ہے۔
سینی ٹیشن ٹیکس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain