تازہ تر ین

ائیر چیف کی دشمن کو للکار….طاقت کا توازن برقرار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے‘ طیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے‘ پاک فضائیہ ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے‘ پاک فضائیہ اپنی اور قوم کی اقدار اور روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے کسی بھی چیلنج کی صورت میں پاک فضائیہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ بدھ کو پی اے ایف بیس نور خان میں سی 130 طیارہ حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ سی ون تھرٹی طیاروں کی اوورہالنگ سے پاک فضائیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ پاک فضائیہ ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میکں طاقت کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین پیشہ وارانہ تربیت دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی تعاون فراہم کررہی ہے۔ طیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں کسی بھی چیلنج کی صورت میں پاک فضائیہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ پاک فضائیہ اپنی اور قوم کی اقدار اور روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain