لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، عدالت نے نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے۔عدالت نے شہبازشریف کی نااہلی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کیا جس کے بعد اب درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گا۔
