تازہ تر ین

پانامہ کیس, وزیراعظم کا سپریم کورٹ کے فیصلے بارے اہم اعلان

گوادر/پسنی (آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ محفوظ عدالتی فیصلے پر قیاس آرائی ، تبصرہ یا پیش بینی عدالتی احترام میں خلل کے متراد ف ہے ، ہماری تمام ترتوجہ تعمیروترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، گوادر کو بذریعہ سڑک دیگر علاقوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائےگا ، گوادر کی ترقی اور سی پیک ان کی ترجیحات کا اہم حصہ ہےں جسے جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس سے پاکستان کو مجموعی طور پر جبکہ بلوچستان کو خصوصی طور پر بے پناہ ترقی ملے گی، گوادر پورٹ سی پےک منصو بے کا گےٹ وے ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی،ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی، انفراسٹرکچرکی بہتری ، توانائی ، طبی سہولےات اور لوگوں کی سماجی ، معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، گوادر اےکسپرےس وے ، گوادر انٹر نےشنل ائرپورٹ ، گوادر فری زون اور بزنس کمپلےکس ، گوادر کو سرماےہ کاروں کےلئے مزےد پرکشش بنائےں گے، ترقےاتی منصوبوں مےں مقامی لوگوں کو اولےن ترجےح دی جائے ، انہوں نے جاری ترقےاتی منصوبوں کےلئے سےکورٹی ا قدامات پر مکمل اطمےنان کا بھی اظہارکیا ۔ وزیر اعظم بدھ کو مختلف ترقےاتی منصوبوں پر پےشرفت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب، پسنی گوادر روڈ کے معائنہ کے موقع پر بات چیت اور بعد ازاں گوادر میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے ےہاں مختلف ترقےاتی منصوبوں پر پےشرفت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ، وفاقی وزراءاحسن ا قبال، خواجہ سعد رفےق، رےٹائرد لےفٹےننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ، مےر حاصل خان بزنجو، صوبائی وزےر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، چےف سےکرٹری بلوچستان شعےب مےر، آئی جی پولےس احسن محبوب، اےڈےشنل چےف سےکرٹری (ترقےات)، چےئرمےن گوادر پورٹ اتھارٹی، چےئرمےن گوادر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی اور دےگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شر کت کی۔ ڈائرےکٹر جنرل گوادر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسےن نے اجلاس کو گوادر مےں پانی کی فراہمی، بجلی، سڑکوں کی تعمےر، حصول اراضیاسپےشل اکنامک زون اور جی ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصےلاً آگاہ کےا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی، انفراسٹرکچرکی بہتری ، توانائی ، طبی سہولےات اور لوگوں کی سماجی ، معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے ہداےت کی کہ ترقےاتی منصوبوں مےں مقامی لوگوں کو اولےن ترجےح دی جائے ۔ وزےراعظم نے جاری ترقےاتی منصوبوں کےلئے سےکورٹی اقدامات پر مکمل اطمےنان کا اظہار کےاانہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سی پےک کا گےٹ وے ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اےکسپرےس وے ، گوادر انٹر نےشنل ائرپورٹ ، گوادر فری زون اور بزنس کمپلےکس ، گوادر کو سرماےہ کاروں کےلئے مزےد پرکشش بنائےں گے ۔ انہوں نے گوادر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کو ہداےت کی کہ تمام ترقےاتی منصوبوں کو ان کے قانونی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق وقت مقررہ پر مکمل کےا جائے۔ اس موقع پر وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے وزےراعظم مےاں محمد نواز شرےف کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی بھرپور تائےد کرتے ہوئے انکا شکرےہ ادا کےا اور اس توقع کا اظہار کےا کہ صوبے مےں جاری تمام ترقےاتی منصوبے نہ صرف مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے بلکہ صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ دارےاں بطرےق احسن پوری کرے گی ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سی پےک منصوبوں کی تکمےل سے بلوچستان مےں انقلابی ترقی آئے گی جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ اپنی گفتگو میں وزیر اعظم نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر قیاس آرائی اور تبصرہ یا پیش بینی کرنا عدالتی احترام میں خلل ہے ، ہماری تمام تر توجہ تعمیر وترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے پسنی سے گوادر تک 150کلومیٹر بذریعہ سڑک سفر کیا اور سڑک کی تعمیر کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ گوادر کو ریلوے کے نیٹ ورک سے ملانے کےلئے گوادر سے کوئٹہ تک نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ گوادر کی ترقی کے لئے 25ارب روپے کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے۔ 52ممالک نے سی پیک میں شامل ہونے کےلئے رابطہ کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر گوادر پہنچے، پسنی ائیرپورٹ پرگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر آغا شہباز درانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں وزیراعظم نے پسنی سے گوادر بذریعہ کوسٹل ہائی وے سفر کیا۔ وزیراعلیٰ اور گورنر بھی ان کے ہمراہ گاڑی میں تھے دوران سفر گوادر کی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ گوادر کو بذریعہ سڑک دیگر علاقوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور سی پیک ان کی ترجیحات کا اہم حصہ ہےں جسے جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس سے پاکستان کو مجموعی طور پر جبکہ بلوچستان کو خصوصی طور پر بے پناہ ترقی ملے گی، وفاقی وزرائ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ گوادر پہنچے تھے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو گوادر میں انتہائی مصروف دن گزارا، جبکہ بدھ کی شب و ہیں قیام کیا اورسی پیک اور گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی عمل بھی جاری رکھا ،عمائدین سے بھی ملے ، مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے نئے ہدایات بھی جاری کیں ۔ وفاقی وزراءلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، سینیٹر میر حاصل بزنجو، احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ، وزیر اعظم نے رات گوادر میں گزاری ان کی بلوچی کھانوں سے تواضع کی گئی اور ان کو گوادر کی کی ثقافت ، تاریخ اورمقامی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ، وزیر اعظم نے انتظامیہ کو آبنوشی ، صحت وتعلیم سے متعلق بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں، وزیر اعظم گوادر میں موجودگی کے دوران اپنے ساتھیوں سے انتہائی خوشگوار میں گفتگو کر تے رہے اور انہوں نے پیش کیے جانے والے بلوچی کھانوں کی انتہائی تعریف بھی کی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم پسنی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری نے ان کا استقبال کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain