تازہ تر ین

اداکاریاسرشاہ کی ٹیلی فلم”لویوں بھی ہوتاہے“مکمل ہوگئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکاریاسرشاہ کی ٹیلی فلم”لویوں بھی ہوتاہے“مکمل ہوگئی ہے جسے جلد ہی آن ایئرکردیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی اس ٹیلی فلم کے ڈائریکٹرشعیب خان ہیں جبکہ کاسٹ میں عذراآفتاب،صدف بھٹی اور زارااحمدسمیت بہت سے دیگرفنکار شامل ہیں۔یاسر شاہ ریکارڈنگ کے لئے چندروز لاہورمیں مقیم رہنے کے بعدکراچی روانہ ہوگئے ہیں جبکہ اس بارے میں انہوں نے”خبریں“کو بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی اور میرا کردار بہت اچھا ہے جبکہ شعیب خان نے بھی اس پر بہت محنت کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں یاسرشاہ نے بتایاکہ میں اب فلم اور ٹی وی پر یکساں کام کررہا ہوں اور جلد ہی میراایک نیاسیریل بھی آن ایئرہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain